15 جون 2009 - 19:30

سعودی عرب نے شیعہ مچھیروں کی کئی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل سعودی عرب کے ایک اعلی سرکاری اہلکار نے کہا ہے کہ شمالی یمن کی سمندری راستوں پر سعودی افواج نے قبضہ کرلیا ہے تا کہ یمن کے مجاہدین کو ہتھیار کی ترسیل ناممکن بنائی جاسکے!

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے عراقی نیوز ایجنسی "ابا" کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے شمالی یمن میں صوبۂ صعدہ سے ملحقہ بحر احمر کے سواحل کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور ناکہ بندی پر مأمور فوجیوں کو جہازوں اور کشتیوں کی تلاشی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں شیعہ مجاہدین کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سعودی فوجیوں کی رہائی کے لئے حوثیوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ۔

تا ہم سعودی عرب نے اپنی فوجیوں کی قید کئے جانے کے بارے میں ابھی تک باقاعدہ اعتراف نہیں کیا ہے۔

کل ملنے والی اطلاعات کے مطابق جارح سعودی فوجیوں نے شیعہ مچھیروں کے دو چھوٹے فشنگ بوٹس کو نشانہ بنایا ہے۔